ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی سیلاب زدہ معیشت کیلئے ایک بڑا بریک تھرو یہ ہوا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے ورلد بینک پاکستان میں ترقی کے کئی اہم شعبوں میں 20 ارب ڈالر قرضہ دے گا۔ اور 20 ارب ڈالر قرضے بجی شعبے کو دیئے جائیں گے۔ حکومت کو دیئے گئے ورلڈ بینک کے اس قرض پر 2 فیصد سود ہوگا اور واپسی 10 سال میں آسان اقساط میں کی جائے گی۔ ورلڈ بینک کا یہ قرضہ ترقیاتی نوعیت کا ہے۔ 20 ارب ڈالر قرض اب تک کم توجہ کے حامل ضروری شعبوں پر خرچ ہوگا۔ ان شعبوں میں ماحول کا تحفظ، غربت میں کمی، صحت، تعلیم، بچوں کی نشوونما میں بہتری اور عوام کی شراکتی ترقی، صاف توانائی (کلین انرجی)، فضا کے معیار کی بہتری اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ شامل ہیں۔ ورلد بینک کا پاکستان کیلئے یہ قرض دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حصہ ہے۔ مزید 20 ارب ڈالر نجی شعبے کو آئی ایف سی کے ذریعے ملیں گے، یوں اس قرضے کا کل حجم 40 ارب ڈالر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *