سونا خریدنا خواب بن گیا قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں مزید اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 23 ستمبر 2025 بروزمنگل پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونا 5100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے ریکارڈ کی گئی۔مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ آج فی تولہ چاندی 42 روپے بڑھ کر 4637 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3975 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں ایک اونس سونا 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی 44.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جس میں 0.42 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی غیر یقینی حالات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *