وزیراعظم کا آزادکشمیر میں ناخوشگوار واقعات پر اظہارِ تشویش شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، دانش اسکول ضلع نیلم شارہ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹینڈر کال کردیے گئے۔ وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو سکول پراجیکٹ کے ٹینڈر کھولے جائیں گے، ضلع نیلم میں دانش اسکول کی تعمیر میں ایک ارب 82 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ وزارت تعلیم نے پی ای سی سے منظور شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بندبولیاں طلب کرلیں، دانش اسکول کی تعمیر کے لیے7 شرائط پر مبنی ٹینڈر دستاویزات جاری کر دیئے گئے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے وزارت تعلیم کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل جاری کر دیا۔ نیلم میں شاہدرہ دانش اسکول کے نام سے منصوب، معیاری تعلیم کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا، شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن میں دانش اسکول کا تحفہ دیا گیا ہے، نیلم سے قبل ضلع بھمبر اور باغ میں دانش اسکول پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں پہنچ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *