وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے افغان طالبان ریجیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو فوجی آپریشن واحد حل ہوگا۔وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان سرحد پار سے دراندازی بند نہ ہوئی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی اور حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں فوجی کارروائی آخری حل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔وزیردفاع نے بتایا کہ افغان طالبان حملے بند کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں، جبکہ بھارت کابل پر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کو دہشت گردی میں الجھائے رکھے.تاہم مذاکرات میں پیش رفت کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سرحدی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *