پاکستان نیوز پوائنٹ
دستاویزکےمطابق پیٹرول پرلیوی میں اضافہ جبکہ ڈیزل سے لیوی کم کردی گئی ہے۔ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکمی کے بعد لیوی کی شرح 77 روپے1پیسےسے75 روپے 41 پیسے مقررکردی گئی ہے ۔ پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسےاضافہ کیاگیاہے جس کے بعد یہ شرح 78 روپے2 پیسےسےبڑھا کر 79 روپے62 پیسےمقررکی گئی ہے۔ دستاویز کےمطابق پیٹرول اورڈیزل پرکاربن لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے،ڈیزل پر فریٹ مارجن 1روپے 82 پیسے اور ایکسٹرا مارجن 24 پیسےفی لیٹرکم کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر ایکسٹرا مارجن تین پیسےبڑھادیاگیاہے۔
