امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنےوا لا تھا امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر انہیں فخر ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا انہوں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں اب اچھے اقدامات کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کردی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھاکہ یوکرین روس جنگ بندی کا معاملہ اتنا طویل ہوجائے گا۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایران سے جوہری معاہدے سے متعلق بھی بات چیت کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں اور اس حوالے سے ایران سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *