ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 50 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 042 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *