پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نجی شعبے اور امریکی نجی شعبے کے درمیان 270 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے امریکی سعودی سرمایہ کاری فورم 2025 ءکے اجلاس کے دوران کہی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی سعودی عرب کے ساتھ شراکت دنیا میں بہترین ہے اور اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری توانائی، اہم معدنیات اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نئے معاہدے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اپنی شراکت کو غیر معمولی حد تک بڑھایا ہے۔
