قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔ ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح8سےشام5بجے تک جاری رہا. قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں پولنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 79 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشستوں پر بھی اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے عوام نے ووٹ ڈالا۔ حلقہ این اے 104 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد اب صرف پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ 5 بجے کے بعد کسی بھی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندرداخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ این اے 96 میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ عملے کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے مرکزی گیٹ بند کروا دئیے گئے ۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ این اے 129 میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، جس کے بعد پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے۔ اب صرف پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، مزید ووٹرز کا پولنگ سٹیشنز میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ اس حلقے میں ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں PP 98 پولنگ اسٹیشن نمبر 150 پر ووٹنگ کا عمل ختم ہوگیا۔ اس کے علاوہ حلقہ پی پی 115 میں وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ پولنگ سٹیشن میں موجود ووٹرز کے ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *