پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے جمع کروائی ہےنیپرا کی جانب سے ہونے والی یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کراچی کے بجلی صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔اس وقت ملک بھر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے. جس کے تحت بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی.
