عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپےسستاہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی واقع ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپےکی کمی سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 858 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 4 ہزار 208 ڈالر پر آگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کے اضافے سے6085 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی 69 روپے کے اضافے سے5216 روپے کی ہوگئی. اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 58.13 ڈالرپرپہنچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *