فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا ، جہاں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو لیبیا میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے لیبین کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر سے ملاقات میں دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے درمیان انسداد دہشت گردی، صلاحیت سازی اور تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیراورلیبین کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر کے درمیں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیبی کمانڈر خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *