ڈی جی آئی ایس پی آر کی اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی نشست میں طلبہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات کے پس منظر اور اصل حقائق کو جاننا ضروری ہے تاکہ گمراہ کن بیانیے نقصان نہ پہنچا سکیں۔طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران تمام سوالات کے اطمینان بخش جوابات دئیے جس سے کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں، طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے آگاہی سیشنز نوجوانوں کو حقائق سمجھنے، قومی بیانیے کو جانچنے اور ذمہ دار شہری بننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اساتذہ نے کہا کہ طلبہ کو اپنی توانائیاں مثبت سمت میں بروئے کار لاتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کو سیکھنے پہ لگانی چاہئیں، نشست کے اختتام پر طلبہ نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *