صدر مملکت کی روضہ مبارک حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر حاضری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں، اس موقع پر انہوں نے بغداد، نجف اور کربلا میں مقدس مقامات پر حاضری بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے مزارات پر حاضری دی. گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی آصف زرداری کے ہمراہ تھے۔صدر مملکت آصف زرداری نے دونوں مقدس مزارات فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے، صدر نے امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔اس موقع پر صدرآصف زرداری نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی، صدر نے امام حسینؓ کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کیلیے رہنما قرار دیا. انہوں نے دونوں مزارات کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ اس سے قبل صدر مملکت نے نجف میں حضرت علیؑ کے روضہ مبارک اور کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزارات پر بھی حاضری دی تھی۔رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے روضہ کاظمیہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی. روضہ کاظمیہ میں زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔صدر مملکت نے آئمہ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا. صدر نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *