عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں مسلسل چھ روز تک برقرار رہنے والے اضافے کے بعد پیر کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 478 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی واضح رہے، جس کے نتیجے میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 715 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 03 ہزار 088 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 332 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 075 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی 284 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 923 روپے کی سطح پر آ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *