پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے نئے سال پر پیغام جاری کردیا چیف جسٹس پاکستان نے کہا انصاف میں تاخیر ختم کرنا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے،آئندہ سال اصلاحات،شفافیت اور ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا،انصاف ہر شہری کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کرتے ہیں۔
خواتین، بچوں اور محروم طبقات کیلئے انصاف کی رسائی بہتر بنائیں گے۔ عوامی اعتماد مضبوط بنانا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔پوری قوم کو نیا سال مبارک ہو۔
