پاکستان نیوز پوائنٹ
، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کل چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ 7ویں پاکستان–چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75ویں سال کے آغاز کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان اور چین 2026 کے دوران 75 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر مختلف تقریبات اور اقدامات کا انعقاد کریں گے۔
