محسن نقوی کا شنگھائی اسپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اپنے چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچے، جہاں انہوں نے شنگھائی خصوصی پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا اور باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ چیف کمانڈنگ سینٹر کے سربراہ مسٹر ژیاو نے وزیر داخلہ کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی خصوصی پولیس فورس کے دائرہ کار، فرائض اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے فورس کے زیر استعمال بکتر بند گاڑیوں، بم ناکارہ بنانے والے یونٹ کے جدید آلات، جدید ہتھیاروں اور پانی کی توپوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خصوصی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت، تربیتی نظام اور عملی مشقوں کے مظاہرے بھی پیش کیے گئے، جن میں مارشل آرٹس کے مظاہرے شامل تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شنگھائی خصوصی پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا نظام اور اعلیٰ معیار کی تربیت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس اور شنگھائی خصوصی پولیس فورس کے درمیان تعاون اور تجربات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ دورے کے موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *