پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو شدید حملہ کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی طرف بہت بڑا بحری بیڑہ بڑھ رہا ہے، وینزویلا کی طرح اب بھی مکمل طور پر تیار ہیں، ضرورت پڑی تو طاقت اور تشدد کے ساتھ بھی مشن پورا کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وقت ختم ہو رہا ہے. ایران مذاکرات کی میز پر آئے اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر معاملات پر منصفانہ معاہدہ کرے۔
