پاکستان نیوز پوائنٹ
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے دسمبر میں 10 ارب روپےکی آمدن حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے، ریکارڈ آمدن حاصل کرنے کیلئے ہم نے مسافروں کو سہولت فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ مال گاڑیوں میں ہم نے شراکت داروں کو شامل کیا، کنٹینر، کوئلہ یا فاسفیٹ کی آج مال گاڑیوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ریلوے ویگنز اورکوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرنے جا رہی ہے، ہم چلی، ارجنٹینا، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کو ریلوے کی کوچز اور ویگن ایکسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، اس ہفتے ان 5 ممالک کے سفیروں کو وزارت میں پریزنٹیشن دی جائے گی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم اپنی کوالٹی کے حوالے سے سفیروں کو آگاہ کریں گے اور باقی دنیا سے کم قیمت پر کوچز اور ویگنز ان ممالک کو فراہم کریں گے۔
