پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کی آسٹریلیاء کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی گئی ہےوزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پزیرائی کی، کہا کہ کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کئے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی. وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جیت کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔
