پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی امید کا اظہار کردیا۔ اسی دوران پینٹاگون ان اڈوں پر فضائی دفاعی نظام نصب کر رہا ہے جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔ امریکی حکام نے امریکی ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ ٹرمپ اب بھی ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے تیار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات محض کوئی چال نہیں ہیں۔ امریکی حکام نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سفارت کاروں کو معاہدہ کرنے کی اجازت دیں۔ ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ثالث رواں ہفتے انقرہ میں امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانیوں کے درمیان ملاقات کرانے پر کام کر رہے ہیں۔ ادھر دو امریکی حکام نے خبر رساں ادارے “رائٹرز” کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران جمعہ کو امریکی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی اور اسرائیلی افواج کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا۔
