پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیرا موف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں علاقائی صورتحال اور آذربائیجان پر حالیہ ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے امن اور سلامتی کے معاملے پر اس کے ساتھ کھڑا ہے۔اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھی آذربائیجان پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
