پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کے ملبے سے دو پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہےصدرِ مملکت نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، تحمل اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی حمایت کرتا ہے۔
