ملک بھر میں آج 23 مارچ یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
آج86واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا،یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک میں عام تعطیل ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی مساجد کے اندر وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔توپوں کی سلامی دینے کی تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا،فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئیں۔ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت اس مرتبہ یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت کی طرح ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات سادگی اور کفایت شعاری کے تحت منعقد کی جائیں گی۔پاکستان میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان23مارچ 1959 کو منایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *