پاکستان میں اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی ہے مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نیوز پوائنٹ
مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا 24 دن کا اسٹاک تھا، جو اب 4 ہفتوں کا ہو گیا ہے،اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ہمارے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں، ایران نے ہمارے جہاز ترجیح بنیاد پر چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔ مشیر خزانہ خرم شہزادنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کم کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ دی گئی ہے، کفایت شعاری کی مثال حکومت بھی قائم کر رہی ہے، عوام بھی ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *