مہنگائی کا طوفان گھریلو سلنڈر ایک ہی جھٹکے میں 600 روپے مہنگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی گھریلو سیلنڈر 4500 سے بڑھ کر 5100 روپے سے زائد کا ہوگیا،جس نے غریب طبقے کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل بنا دیا ہےتفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 9.12 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ سب سے زیادہ اضافہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں دیکھا گیا، جو ایک ہی ہفتے میں 600 روپے مہنگا ہو گیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 4500 روپے سے چھلانگ لگا کر 5100 روپے سے زائد ہو گئی ہے، جس نے غریب طبقے کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء مہنگی ہوئیں۔ انڈے فی درجن 5 روپے، چکن 9.30 روپے فی کلو، اور مٹن کی قیمت میں 34.47 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ تازہ دودھ، دال ماش، مسور، مونگ، بیف اور گڑ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ریلیف کی بات کی جائے تو ٹماٹر 5.17 روپے، لہسن 17.36 روپے اور آلو کی قیمت میں 40 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 20 روپے سستا ہوا، جبکہ چینی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کچھ کمی دیکھی گئی جبکہ چاول، بریڈ اور خشک دودھ سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *