اسرائیل کی ایک بار پھر ایرانی قائدین کو قتل کرنے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایک بار پھر اس دھمکی کو دہرایا ہے کہ اسرائیل کی فوج ایرانی قائدین کو قتل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملے کرنے کی صلاحیت پر حملے بھی کیے جاتے رہیں گے۔ وزیر دفاع نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے جب تک اسرائیلی شہریوں کے اہداف پر میزائل حملے جاری ہیں ایران کو ان حملوں کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ ایران کے سول انفراسٹرکچر اور آپریشنل اہلیت کو تباہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ایرانی قائدین کو بھی قتل کیا جاتا رہے گا، جو کہ دہشت گرد قیادت ہے۔ نیز ایران کے تذویراتی اثاثوں کو پورے ایران میں ہدف بنایا جائے گا۔ خیال رہے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جنگ میں ایرانی صنعت فولاد سازی کو اسرائیل و امریکہ بد ترین بمباری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایرانی پیٹرو کیمیکل سہولیات کو بھی بطور خاص ہدف بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *