بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پوری قوم کو مبارک ہو، اللہ پاک نے پاکستان کو بڑی عزت دی ہے،اپنا کردار بااعتماد ثالث کے طور پر پیش کیا جس پر عرب ممالک، ہمسایہ ممالک اور بڑی طاقتوں نے اعتماد کیا ۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ایک سال کے اندرپاکستان پر اللہ نے بے پناہ فضل و کرم کیا اور ہم نے دشمن کو پانچ گنا زیادہ نقصان پہنچایا جبکہ ایک بڑی جنگ کو روکنے میں بھی کامیاب رہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اللہ کی مہربانی سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ داخلی صورتحال، معیشت اور امن میں کامیابی لازمی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کی چالیس سال کی میزبانی کا حیا کرنا چاہیے،ہم نے امن مذاکرات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے،کل شام تک جنگ کے بادل گہرے تھے، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *