فیلڈ مارشل عاصم منیر 24 گھنٹوں میں سرچ کی جانیوالی شخصیات میں سرفہرست

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں گوگل پر سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ گوگل دستاویز کے مطابق ایران، امریکا مذاکرات کے تناظر میں عاصم منیر سے متعلق سرچز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق معلومات گوگل پر بڑے پیمانے پر تلاش کی جارہی ہیں۔ گوگل دستاویز کے مطابق سید عاصم منیر کی عالمی اور علاقائی سطح پر دلچسپی میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ جے ڈی وینس کی پاکستان آمد، سفارتی مذاکرات کے حوالے سے معلومات کی تلاش میں اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *