جے ڈی وینس مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے امریکی میڈیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ٹی وی سی این این نے امکان ظاہر کیا ہےکہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے دوسرے راونڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ طے ہوئی تو اسکی ممکنہ قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران سے بات چیت کا سلسلہ آئندہ دو روز میں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق جو معاملہ حل طلب ہے اس میں یورینئیم کی افزودگی معطل کرنے کے عمل کا ٹائم فریم بھی شامل ہے۔امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر افزودگی سے جڑی تنصیبات کو ختم کردیا جائے اور آبنائے ہرمز پھر سے فوراً کھولی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *