امریکی نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران چاہتا ہے امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے، انہوں نے ابھی ہمیں اطلاع دی کہ وہ تباہی کی حالت میں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ ہم جلد از جلد آبنائے ہرمز کھول دیں، ایرانی اپنی قیادت کی صورتحال سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اُمید ہے وہ صورتحال سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *