اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایران نے جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *