پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہم معاہدے سے بہت دور بھی ہیں اور بہت قریب بھی ہیں۔تہران سے جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے امریکی حکام اپنی پوزیشنیں بدلتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات طویل عمل ہے اور ایران کے خلاف امریکی دشمنی بھی طویل مدتی ہے، جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا کا سابقہ ریکارڈ ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ مختصر وقت میں ڈیل سے متعلق سفارت کاری کے نتائج کی توقع نہیں کی جاسکتی، آبنائے ہرمز کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر ہماری توجہ امریکا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر مرکوز ہے، جنگ کےخاتمےکے لئے مجوزہ مفاہمتی یادداشت 14 نکات پر مشتمل ہے۔
