پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میوزیم آف ہسٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیر ثقافت ذوالفقارشاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور شرمین عبید چنائے بھی موجود تھے۔میوزیم میں تحریک آزادی، قیام پاکستان، سندھ تہذیب اور کراچی کی ہجرت کی تاریخ کو نمایاں کیا جائے گا۔میوزیم میں نایاب آرکائیوز، زبانی تاریخیں اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔پانچ ہزار سے زائد اورل ہسٹریز ریکارڈ کرنے والی سٹیزنز آرکائیو منصوبے کی اہم شراکت دار ہے۔ سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان اب تک 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد تاریخی ریکارڈ محفوظ کرچکی ہے۔میوزیم میں کراچی کی تجارت، ثقافت، ہجرت اور سماجی ارتقا کی داستان جدید انداز میں پیش ہوگی۔ منصوبہ عوام کیلئے تحقیق، تاریخ اور ثقافتی شعور کو ایک ہی جگہ پر دستیاب بنائے گا۔لاہور کے نیشنل ہسٹری میوزیم کے بعد کراچی میں بھی جدید انٹرایکٹو تاریخی میوزیم قائم کیا جائے گا۔
