وزیراعظم شہباز شریف کی ژجیانگ قیادت سے ملاقات پاکستان چین تعاون کے نئے دور پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہانگژو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، سی پیک فیز ٹو اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وانگ ہاؤ نے وزیراعظم کا ژجیانگ صوبے میں خیر مقدم کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ژجیانگ کی ترقی اور صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت کو سراہا۔وزیراعظم نے “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں” کے تصور کو ماحولیاتی تحفظ اور معاشی ترقی کا بہترین ماڈل قرار دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ژجیانگ صوبے کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، قابلِ تجدید توانائی اور جدید صنعت کاری کے شعبوں میں تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر تعاون پاکستان اور چین کے تعلقات کا اہم ستون ہے جو سی پیک فیز ٹو، صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری اور برآمدات پر مبنی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملاقات کے موقع پر ژجیانگ صوبے اور پنجاب کے درمیان سسٹر-پروونس تعلقات کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے جبکہ ہانگژو نارمل یونیورسٹی اور پاکستانی سفارتخانے کے درمیان چین پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے قیام کی دستاویز پر بھی دستخط ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر عوام دوست اور ترقی پر مبنی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *