پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائیاں کرکے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا.جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 11خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا.لاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں چھپے خوارج کے خاتمےکیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری انسداد دہشتگردی مہم قوت کیساتھ جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے شمالی وزیرستان میں11 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے وطن عزیز کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ہمارے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا.ملک کے کونے کونے سے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے
