پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کرلیے اور نئی پابندیاں عائد کردی گئیںتفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران کے خلاف سب سے بڑی ڈیجیٹل اور معاشی کارروائی کرتے ہوئے 1 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کر لیے۔
اس بات کا سنسنی خیز انکشاف نو منتخب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ‘ریگن نیشنل اکنامک فورم’ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ، “مجھے یقین ہے کہ ہم نے ایک ارب ڈالر کی کرپٹو ضبط کر لی ہے۔ یوں کہہ لیں کہ ہم نے سیدھا ان کے ڈیجیٹل والٹس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ لوگ شاید اس وقت بھی کمپیوٹر پر ٹائپ کر رہے ہوں اور انہیں یہ احساس تک نہ ہو کہ ان کا والٹ پہلے ہی ضبط ہو چکا ہے!”اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ یہ وہ پیسہ ہے جو ایرانی عوام سے چرایا گیا ہے، اب امریکہ اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان بااثر افراد کی ولاز، لگژری گھر اور دیگر جائیدادیں بھی ضبط کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ نے واضح کیا کہ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی سخت معاشی مہم کا حصہ ہے۔ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ ایران پر سے پابندیاں اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوں گی، اگر کوئی نرمی کی بھی گئی تو وہ انتہائی مرحلہ وار اور بتدریج ہو گی، جس کے لیے ایران کو کڑی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
