پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے پاک ترک دفاعی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل میٹن توکیل نے ملاقات کی۔ترک کمانڈر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کا گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی و تزویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک ترک دفاعی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔ترک کمانڈر نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی بحری سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا بھی دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اہم ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک ترک عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اورپاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔اس کےعلاوہ علاقائی امن، استحکام اور دفاعی تعاون پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
