پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر داخلہ کی امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کیساتھ ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے ایران امریکہ مذاکرات اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر امیر جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا ۔ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں کہ ہماری حقیر کاوشوں کو قبول فرمایا۔دونوں رہنماؤں نے ایران امریکہ مفاہمت کو خطے کے استحکام و امن کے لئے خوش آئند قرار دیا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایران امریکہ مفاہمت پر پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔ملاقات میں حافظ نعیم الرحمان نے صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ حکومت محصور پاکستانیوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے اپنا مؤثر سفارتی کردار ادا کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایران امریکہ مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پورے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
