پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا ایران عبوری امن معاہدے کے اثرات،عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا۔جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھاگیا ۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کاروبار کے آغازپر 1.6 فیصد تک گرگئی اور 78.43 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ، جس کے نتیجےمیں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کے بینچ مارک نکی 225 انڈیکس میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،جبکہ جنوبی کوریا کےکوسپی اورتائیوان کے ٹائیکس انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی منڈی میں تیل گرتی قیمت کےباعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے امکانات مزید روشن ہوگئے
