پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکین نے بجٹ تجاویز پر غور کے بعد بجٹ کی منظوری دی۔ بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ فنانس بل کے مطابق یکم جولائی سے 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد جبکہ 3001 سی سی یا اس سے زائد انجن صلاحیت رکھنے والی درآمدی گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔ بل کے تحت یکم جولائی سے پاکستان نیوی بینیولنٹ ایسوسی ایشن اور ایس آئی یو ٹی کو ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا۔ علاوہ ازیں صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز، اورنگی ٹاؤن کے فلاحی ادارے اور میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بھی ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور شدہ بجٹ اور فنانس بل یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے
