پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا دوبارہ کشیدگی کے باوجود ایران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کے لیے اب بھی تیار ہیں،ہم ایران کو کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کشیدگی کے باوجود واشنگٹن تہران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کو اس وقت جواب دہ ٹھہرائیں گے جب وہ امریکا سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹے گا، تاہم وہ سفارت کاری کے لیے بھی ہمیشہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے صدر ٹرمپ کو اب بھی معاہدہ کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا ہے اور امریکا تہران سے بات چیت کر رہا ہے۔ کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے اور ایران کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی طرف واپس نہ آیا تو امریکا حملوں کا دائرہ کار بڑھا کر بجلی گھروں اور پلوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے
