پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ رواں سال دہشت گردانہ حملوں میں 819 شہری شہید ہوئے جبکہ فورسز نے 40 ہزار 348 آپریشنز کیے۔سکیورٹی معاملات پر نیوز کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آج کی کانفرنس سکیورٹی آپریشنز کے بارے میں ہے۔
