پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کا ایک بھی فوجی ایران میں داخل ہوا تو وہ زندہ واپس نہیں جائے گا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی نئی مہم جوئی سے باز رہے۔ اگر کسی بھی امریکی فوجی نے ایرانی سر زمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو وہ زندہ نہیں بچے گا۔بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی کارروائی کا مؤثر اور بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ملک کی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ایران کی سرحدوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لائیں گے۔جنرل علی جہانشاہی نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتے گا۔ ان کے مطابق اگر دشمن کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو ایرانی فوج اس کا فوری اور موثر جواب دے گی۔
