پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیرنیٹلی بیکرنے ملاقات کی اور قائم مقام امریکی سفیرکا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں پنجاب میں فروغ تعلیم، سیکیورٹی اور سرمایہ کاری سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے وزیراعلیٰ کو خواتین کیلئے پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں سیکیورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس(AI)، ڈیجیٹل اثاثوں، اورانرجی جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں سیلاب اور سموگ سے بچنے کیلئے امریکی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ لاہورمیں پنجاب یو ایس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکرز نے محفوظ بسنت کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان بہت پسند ہے بالخصوص پنجاب اور لاہورکے لوگ زندہ دل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال بسنت میلے کو مزید توسیع دیں گے۔ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قانونی اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب میں ترقی، ماحولیاتی تبدیلیوں کی پالیسی بنارہے ہیں۔امریکہ میں مقیم 10 لاکھ پنجاب کے اوورسیز پاکستانی ملک کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔ مون سون میں پیشگی اقدامات اور ڈسٹرکٹ واساز کے قیام سے بارشی پانی کے جلد نکاس کو ممکن بنایا گیا۔پنجاب بدل رہا ہے، پنجاب کے شہر اور دیہات ری فارم ہورہے ہیں۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے وویمن ایمپاورمنٹ کو محض علامتی نہیں عملی شکل دی۔ پنجاب میں خواتین کی آمدورفت میں آسانی کیلئے الیکٹرک سکوٹی اور الیکٹروبس سروس شروع کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سمال بزنس کیلئے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔ خواتین کے تحفظ کیلئے ڈائریکٹ پنک بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن پہلا اقدام ہے۔
