ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت دنیا بھر میں ویزا درخواست دہندگان کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹس کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں تمام امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ایک عالمی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ویزا سروسز کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹس کو تربیت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ٹرمپ نے ایک جارحانہ ملک بدری مہم اور امیگریشن کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں ویزا اور گرین کارڈز کی منسوخی اور درخواستوں کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر مسترد کرنا شامل ہے، اُن کا ماننا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن ملکی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے شروع کئے گئے کریک ڈاؤن کو کچھ قانونی رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جمعے کو ایک امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کو کالعدم قرار دیا جس کے تحت 75 ممالک کے درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا جاری کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔جج نے کہا کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔ محکمہ خارجہ نے تربیت کی تفصیلات اور اس کے دورانیے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔سوائے اس کے کہ تربیت کا مقصد قونصلر افسران کو ایسے درخواست دہندگان کو مسترد کرنے کے قابل بنانا ہے جو امریکی عوامی فوائد پر انحصار کرنے کے امکانات رکھتے ہوں اور ویزا درخواست دہندگان کا ’جامع اور مستقل‘ جائزہ یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *