پاکستان نیوز پوائنٹ
مصر میں ہالی وڈ فلموں کی طرز پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مصر کےہائی وے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چلتے ٹرک سے ڈکیتی کی گئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینگ نے اپنی گاڑی کا اگلا حصہ سڑک پر تیز رفتار ٹرک کے پچھلے دروازے سے ملایا اور ایک ڈاکو نے بونٹ پر چڑھ کر ٹرک کا دروازہ کھولا ۔چور نے مرغیوں کے گوشت سے بھرے ٹرک سے سامان گاڑی میں پھینکنا شروع کردیا۔پورا واقعہ عینی شاہد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جب کہ پولیس نے مقابلے میں 3 مشتبہ افراد کو ہلاک اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔
