پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگیااسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 946 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 397 روپے کم ہوکر 7 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 151 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے ، جبکہ عالمی سطح پر سونے کی طلب، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کے تعین میں کردار ادا کرتے ہیں۔
