پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شعبہ توانائی میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں پاور سیکٹر اصلاحات اور نجکاری کے ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اہم اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ادارہ جاتی مضبوطی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اسحاق ڈار نے کہا کہ جاری اصلاحات اور نجکاری کے ثمرات براہ راست بجلی صارفین تک پہنچنے چاہئیں، پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل صارفین کو مرکز میں رکھ کر آگے بڑھایا جائے۔نائب وزیراعظم نے اصلاحات کے ذریعے بجلی کے شعبے میں زیادہ استعداد، پائیداری اور صارفین کے لیے بہتر نتائج یقینی بنانے پر زور دیا اُنہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر اصلاحات میں نتائج، ادارہ جاتی مؤثریت اور طویل المدتی پائیداری کو ترجیح دی جائے۔اجلاس میں وزیر توانائی، وزیر اقتصادی امور، خصوصی معاون طارق باجوہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور متعلقہ سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
